میرا بچوں کو اسکول بھیجنے کے خلاف لیکن کیوں؟
پا کستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت...
پا کستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی اداکارہ میراجی نے کہا ہے کہ اگر مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام سچ ثابت ہوگیا تو سر عام پھانسی پر چڑھ جاؤں گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا جی نے خود پر لگے کرپشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے دبئی میں ولاز ہیں جو کہ میرے اپنے نام پر ہیں تو پھر میں کرپشن کیوں کروں گی۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں تمام ایجنسیوں کو کہتی ہوں کہ وہ میرا احتساب کریں کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ میں سچی، باکردار، پاک دامن ہوں اگر مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام بھی سچ ثابت ہوگیا تو سر عام پھانسی پر چڑھ جاؤں گی۔
بینک اسٹیٹ منٹ کے حوالے سے صحافیوں کی جانب سے سوال پوچھنے پر میرا جی آپے سے باہر ہو گئیں اور صحافیوں سے تلخ کلامی کرتے ہوئے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔
واضح رہے کہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ میرا نے غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔
کوریوگرافر لاڈا نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا، کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹس کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جعلسازی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ، میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے، اداکارہ نے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا ہے اور میرے بچوں کو آگے لاکر امداد کے نام پر فنڈ اکٹھا کیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News