رابی پیرزادہ کی رکشہ چلانے کی ویڈیو وائرل
اسلام کی خاطرشوبز انڈسٹری کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی...
                                                                              اسلام کی خاطرشوبز انڈسٹری کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ سنگر، مصورہ، ماڈل ، میزبان اور ایکٹریس رابی پیرزادہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو منفرد انداز سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تیارہ کردہ پینٹنگ کی تصویریں شیئر کی ہیں جو اُنہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے تیار کی ہیں۔
اُنہوں نے شئیر کردہ تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ کاش! میں یہ پینٹنگ بطورِ تحفہ آرمی چیف کو پیش کرسکتی۔
رابی پیرزاد نے اپنے والد کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے ابو آرمی آفیسر تھے اس لیے میرے دل میں فوج کی عزت بہت زیادہ ہے۔
AdvertisementMy tribute to Our chief, sir may you live long with health and eeman, i wish i could give u this gift of my art @OfficialDGISPR
میرے ابو آرمی آفیسر تھے اس لئے میرے دل میں فوج کی عزت بہت زیادہ ہے، ان کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہماری آزادی، خود مختاری، امن اور سلامتی قائم ہے۔ pic.twitter.com/2el3VUl5Hp— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 6, 2021
سابقہ گلوکارہ نے مزید کہا کہ فوج کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہی ہماری آزادی، خود مختاری، امن اور سلامتی قائم ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News