Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکش ڈراموں سے ہماری انڈسٹری متاثر نہیں ہوئی، ہمایوں سعید

Now Reading:

ترکش ڈراموں سے ہماری انڈسٹری متاثر نہیں ہوئی، ہمایوں سعید

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ترکش ڈراموں کے پاکستان میں نشر ہونے سے ہماری انڈسٹری پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی ،پروگرام کے دوران میزبان نے ہمایوں سعید سے سوال کیا کہ ترکش ڈراموں کی وجہ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری متاثر ہوئی ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ ’نہیں ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ ہمارے یہاں ترکش مواد آنا چاہئیے۔

[amazonad category=”Electronics”]

میزبان نے پوچھا کہ کہا جارہا ہے ترکش ڈراموں کی وجہ سے پاکستان کے کئی فنکار بےروزگار ہوگئے ہیں، کیا یہ بات درست ہے؟ ہمایوں سعید نے کہا کہ ’کوئی فنکار ایسے بےروزگار نہیں ہوتا ہے، ماشاءاللّہ ! ہمارے یہاں بہت کام ہے۔

اداکار نے کہا کہ ایک چینل پر ایک وقت میں صرف ترکش ڈرامے ہی نشر کیے جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ وہ آخر کتنے اور کب تک بین الاقوامی مواد نشر کریں گے۔

Advertisement

ہمایوں سعید نے کہا کہ پاکستان میں اتنا زیادہ ترکش مواد آئے گا ہی نہیں کہ جس سے ہمارا ٹیلنٹ یا انڈسٹری متاثر ہو۔

ہمایوں سعید کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنا کام مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر معروف تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کو سرکاری ٹی وی پر قومی زبان میں ڈب کر کے نشر کیا جارہا ہے جسے پاکستان میں خوب پزیرائی بھی مل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر