اداکارہ صنم سعید نے عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر شیریں مزاری کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔
صنم سعید نے بھی وزیراعظم کے انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بحث میں حصہ لیا، اور شیریں مزاری سے کہا کہ وہ عمران خان کے لئے ایک فہرست بنائیں جس میں مردوں ، خواتین اور بچوں سے روزانہ بدفعلی کے واقعات کا تذکرہ ہو۔
Dear @ShireenMazari1 please draw up a list for IK, of men, women and children raped everyday regardless of how they were dressed so that these outrageous and problematic statements are never made again.
Advertisement— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) June 23, 2021
اداکارہ نے لکھا کہ فہرست میں یہ بات بھی واضح کی جائے کہ درندگی کا شکار بننے والوں نے کس قسم کا لباس پہن رکھا تھا۔
صنم سعید عمران خان کے بیان پر ردعمل دینے والی واحد فنکارہ نہیں ہیں بلکہ اس سے قبل اُشنا شاہ، صحیفہ جبار خٹک، عثمان خالد بٹ اور دیگر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو امریکی ٹی وی کو انٹریو میں ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، عورت کے مختصر لباس سے مرد کے جذبات بھڑک جاتے ہیں۔
عمران خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News