Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونیا حسین شادی کب کرینگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا

Now Reading:

سونیا حسین شادی کب کرینگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا

سونیا حسین پاکستانی اداکارہ، ٹی وی ہوسٹ اور ماڈل ہیں جو پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھتی ہیں ۔

سونیا حسین نے اپنی اداکاری کا آغاز 2011ء میں کیا تھا ۔

یہ پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کی قابلیت کی جتنی بھی تعریف کی جائے بہت کم ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن کیا ہے جس دوران انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔

Advertisement

سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا کہ، ’آپ شادی کب کر رہی ہیں؟‘

اس سوال کے جواب میں سونیا نے بتایا کہ وہ جنوری 2023 میں شادی کرینگی۔

اسکے علاوہ مداحوں نے اداکارہ سے ان کی تعلیم کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں سونیا کا کہنا تھا کہ  انہوں نے فزالوجی میں بی ایس کیا ہوا ہے۔

اس دوران انہوں نے اپنے من پسند کھانوں کے حوالے سے بھی بتایا ہے کہ انہیں دیسی کھانے زیادہ پسند ہیں۔

ایک مداح نے ان سے پالتو جانوروں کے حوالے سے سوال کیا کہ،’کیا آپ کے پاس پالتو جانور ہیں؟‘

Advertisement

اس سوال کے جواب میں اداکارہ سونیا کا کہنا تھا کہ، ’ جی، میرے پاس 2 کتے اور 2 بلیاں ہیں اور ہم سب ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں‘۔

اسکے علاوہ مداحوں نے ان سے ان کی  پسندیدہ اداکاراؤں کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سجل علی، یمنیٰ زیدی اور ثانیہ سعید پاکستان میں ان کی پسندیدہ اداکارائیں ہیں ۔

اس کے علاوہ سونیا سے ان کی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہیں نے بتایا کہ انہوں نے 17 سال کی عمر میں اداکاری کرنا شروع کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر