Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنت مرزا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

Now Reading:

جنت مرزا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

پاکستان کی مشہور اور معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی جانب سے ان کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کے ایک سیشن کا انعقاد کیا تھا۔

اس سیشن کے دوران ایک مداح نے جنت مرزا سے انکی شادی کی تاریخ کے حوالے سے سوال کیا ۔

اس سوال کے جواب میں ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی شادی کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ ’انشاء اللہ، 2 سال میں ڈگری مل جائیگی، اس کے بعد شادی کرلوں گی۔‘

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔‘

خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ 16 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر