Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ کنگنا رناوت کو زندگی کا سب سے بڑا غم مل گیا؛ فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں

Now Reading:

اداکارہ کنگنا رناوت کو زندگی کا سب سے بڑا غم مل گیا؛ فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو زندگی کا سب سے بڑا غم مل گیا پوری فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں چھا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کو نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس کی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا جائے گا ،ممبئی کورٹ نے بالی ووڈ کوئن کنگنا کو اس کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔

کنگنا کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ اس وقت بیرونِ ملک ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج ہونے والی سماعت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کنگنا نے آج عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔

جاوید اختر کے وکیل نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ایک بھی تاریخ پر اس کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

Advertisement

کورونا وائرس کی صورتحال اور ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے مجسٹریٹ آر آر خان نے کنگنا کی ایک دن کے لئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ ریمارکس دیے کہ اگر کنگنا آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تو ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نغمہ نگار جاوید اختر نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کنگنا رناوت نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر میڈیا کو دیے گئے بیانات اور تبصروں میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا۔

جاوید اختر کی اس درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے عدالت نے کنگنا رناوت کو یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم کنگنا اب تک کسی بھی سماعت میں پیش نہیں ہوسکی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت نے مجسٹریٹ عدالت میں دائر اس کیس کو ختم کرنے کے لئے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر