Advertisement

منشا پاشا اپنے فین پیج کا غلط استعمال کرنے والوں پر برہم

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اپنے فین پیج سے نامناسب مواد پوسٹ کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر میرے نام سے منسوب ایک فین پیچ ہے جس پر نامناسب مواد پوسٹ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں اپنے تمام فالوورز کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں اور میری ٹیم وہ پیج نہیں چلا رہے۔

منشا پاشا نے لکھا کہ یہ فین پیج سال 2015 سے میری تصویریں وغیرہ پوسٹ کررہا ہے لیکن اب گزشتہ کچھ دنوں سے اس پیچ پر نامناسب مواد پوسٹ کیا جارہا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یہ مواد دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے اور میں اس پیچ کے خلاف سخت ایکشن لوں گی۔

منشا پاشا نے مزید لکھا کہ میں اپنے تمام فالوورز اور فین پیجز کو سپورٹ کرتی ہوں لیکن یہ جو ہورہا ہے بہت غلط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا
اداکارہ کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version