Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنے کیرئیر کے دوسرے ڈرامے میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا، سارہ خان کا انکشاف

Now Reading:

اپنے کیرئیر کے دوسرے ڈرامے میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا، سارہ خان کا انکشاف

معصوم سی صورت رکھنے والی ہردلعزیز اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوسرے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کو تھپڑا مار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر سارہ خان کے پُرانے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے اہم واقعے کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

اداکارہ نے دورانِ انٹرویو انکشاف کیا کہ اُنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوسرے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کو تھپڑ مار دیا تھا۔

اداکارہ کے انکشاف پر میزبان نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا یا مذاق میں؟

سارہ خان نے کہا کہ جی ہاں، میں نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا اور وہ تھپڑ غصے میں نہیں بلکہ خوف میں مارا گیا تھا۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ میں نے میک اپ روم میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا، اُس وقت وہاں کوئی نہیں تھا تو میں روم سے باہر آئی تو ڈائریکٹر بھی چیختے ہوئے باہر آگیا۔

سارہ خان نے کہا کہ میں نے سوچا کہ کسی کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ میں نے ڈائریکٹرکو تھپڑ مارا ہے، پھر میں نے دوبارہ سب کے سامنے ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تاکہ اُن کی اصلیت سب کو معلوم ہوجائے۔

واضح رہے کہ سارہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے کئی ڈراموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جنہیں خوب مقبولیت بھی ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر