
پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک اسٹوری کے ذریعے اداکاراؤں کے اسٹائل یوارڈ شو میں پہنے گئے لباس پر ہونے والی تنقید پر رد عمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں صبا قمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اداکاراؤں کے لباس پر انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
اداکارہ کی اسٹوری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیٹ پر موجود کچھ دیر کے لئے آرام کر رہی ہیں اور ساتھ میں موبائل فون کا استعمال بھی کر رہی ہیں۔
صبا قمر سے کسی کی جانب سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ کیا کر رہی ہیں ؟ کیا صبا قمر سوشل میڈیا پر تباہیاں مچا رہی ہیں ؟
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
جس پر ہنستے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر تباہیاں نہیں مچا رہیں وہ لوگوں کی تباہیاں دیکھ رہی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر تباہیاں مچانا چھوڑ دی ہیں، انہوں نے سوچا ہے کہ دوسروں کو بھی تھوڑا موقع دیا جائے ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے لباس کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض تھے وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News