گلوکاری اور اداکاری کے بعد اب آغا علی نے ہدایت کاری کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
اس حوالے سے آغا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے جو کہ ایک ویب فلم ہے اور اس کا نام رات دو لوگ اِک ملاقات ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کی یہ فلم پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز ہوگی۔
آغا علی نے مداحوں کو بتایا کہ اُنہوں نے ناصرف اس فلم میں بطور ہدایتکار ڈیبیو کیا ہے بلکہ وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی یہ پہلی ویب فلم بہت جلد مداحوں کے لئے پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ ویب فلم ’رات دو لوگ اِک ملاقات‘ میں آغا علی اور حنا الطاف اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گے جبکہ اس فلم کے مصنف بھی آغا علی ہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News