Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکار فرحان سعید نئے گانے کی کامیابی پر مداحوں کے مشکور

Now Reading:

گلوکار فرحان سعید نئے گانے کی کامیابی پر مداحوں کے مشکور

گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا عید کے تیسرے روز ریلیز ہونے والا رومانوی گانا نہ چھیڑ ملنگاں نوں کی کامیابی پر فرحان سعید مداحوں کے محبت کے مشکور ہیں۔

گلوکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے ’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ کی کامیابی اور اسے سراہائے جانے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

https://twitter.com/farhan_saeed/status/1418877606259314690

فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئے گانے کو جتنا پسند کیا جارہا ہے اس پر اتنا خوش ہوں کہ آپ لوگوں کی محبت اور حوصلہ افزائی کا جتنا بھی مشکور ہوں کم ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے تمام سُننے والوں اور مداحوں کو ایک ساتھ موسیقی کے سحر میں مبتلا کرنا اعزاز ہے۔

Advertisement

فرحان نے ایک سال کے وقفے کے بعد اپنے اس نئے گانے کے لئے گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار بلال سعید کے ساتھ تعاون کے بارے میں لکھا کہ گزشتہ سال زندگی ٹھہری ہوئی سی رہی، خوشی اس بات کی ہے کہ آخرکار موسیقی جو مجھے پسند ہے وہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس زبردست جوڑی گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار بلال سعید کے ساتھ یہ تعاون آنے والی بہت سی اچھی چیزیں کرے گا۔

خیال رہے کہ گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا عید کے تیسرے روز ریلیز ہونے والا رومانوی گانا ’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں  15 ویں نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس گانے کو ٹیلر سویفٹ کے 2014 میں ریلیز کیے جانے والے گانے کی کاپی قرار دیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر