Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ صدف کنول حالیہ بیان کے بعد ملکہ قرار

Now Reading:

اداکارہ صدف کنول حالیہ بیان کے بعد ملکہ قرار

اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہنے والی ٹاپ ماڈل صدف کنول کے حالیہ بیان نے صارفین کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر صدف کنول کے حالیہ بیان کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ کامیاب ازدواجی زندگی کے چند سنہرے اصول بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا ماننا ہے آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہئیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔

ماڈل کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر پسند آیا کہ اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے پینل پر صدف کنول ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔

ٹوئٹر صارفین صدف کنول کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اُن کے تعریفی پیغامات جاری کرتے نظر آرہے ہیں۔

Advertisement

خدیجہ نامی صارف نے لکھا کہ صدف کنول کو ہمارا سلام، یہ ہماری ملکہ ہیں۔

ایک صارف نے صدف کنول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اب سوشل میڈیا کی پرنس بن گئی ہیں۔

Advertisement

عروج بٹ نامی صارف نے لکھا کہ یہ ایک حقیقی اسلامی بیان ہے جس کی مجھے صدف کنول سے توقع نہیں تھی۔

https://twitter.com/UroojButt_1/status/1421351051345682435

Advertisement

صارف نے لکھا کہ صدف نے بہت اچھا بیان دیا، یہ بہادر خاتون ہیں۔

زین نامی صارف نے لکھا کہ مسئلہ صدف کنول نہیں ہے اصل میں وہ مردوں کے احترام کی بات کر رہی ہیں جسے کچھ لڑکیاں ہضم نہیں کرسکتی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر