Advertisement

اداکار منوج سے زیادہ بدتمیز آدمی نہیں دیکھا، سنیل پال کا اہم انکشاف

معروف بھارتی کامیڈین سنیل پال نے بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں بدتمیز انسان قرار دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سنیل پال سے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی جانب سے فحش فلمیں بنانے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

جواب میں سنیل نے دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ میں بہت سے مشہور لوگ ایسے ہیں جو اپنے نام کا فائدہ اٹھا کر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بغیر کسی سینسر شِپ کے ویب سیریز دِکھا رہے ہیں جنہیں انسان گھر پر بھی نہیں دیکھ سکتا۔

اسی ضمن میں بھارتی کامیڈین نے کہا کہ میں خاص کر نام لینا چاہوں گا، شدید نفرت کرتا ہوں ان تین چار لوگوں سے جیسا کہ منوج باجپائی، وہ کتنا ہی بڑا اداکار ہوگا، کتنے ہی بڑے ایوارڈز ملے ہوں گے لیکن اس سے زیادہ بدتمیز اور گرا ہوا آدمی میں نے نہیں دیکھا۔

سنیل پال کا کہنا تھا کہ منوج باجپائی اس قسم کی ویب سیریز بنا رہے ہیں جو ناظرین اپنی فیملی کے ساتھ نہیں دیکھ سکتے۔

Advertisement

دوسری جانب کامیڈین نے ایمازون پرائم سیریز دی فیملی مین پر بھی تنقید کی اور اسے فحش فلموں جیسا قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Next Article
Exit mobile version