
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے بھی نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو جلد از جلد سزا دینے کے لئے آواز بلند کردی۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملزم ظاہر جعفر کو ملنے والے مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اتنے سیدھے کیس میں بھی ریمانڈ پر ریمانڈ کیوں دیے جارہے ہیں۔
زارا نور نے یہ بھی کہا کہ نور کا کیس تو بالکل کھلا کیس ہے، ظاہر نے کسی کا قتل کیا بات یہیں ختم ہوجاتی ہے تو پھر اس پر ہمارا سسٹم کس چیز کا انتظار کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں نور کے والدین کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور سر جسم سے الگ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News