ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے گھریلو تشدد کے واقعات پر صارفین کی جانب سے پوچھے جانیوالے سوالات پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ چند دنوں میں خواتین پر بڑھتے تشدد اور قتل و غارت گری کے کئی واقعات رونما ہوئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری سے منسلک فنکاروں سمیت کئی دیگر صارفین نے بھی آواز اٹھائی۔
اسی ضمن میں نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور ان صارفین کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہیں صورتحال کا علم نہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نادیہ نے کہا کہ جہاں بھی عورتوں پر تشدد کی بات آتی ہے وہاں سب ایسے غافل بن جاتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے، میں گزشتہ 2 دنوں سے ظلم کا نشانہ بننے والی خواتین کو انصاف دلانے کے لئے پوسٹ شیئر کررہی ہوں جس پر مجھ سے سوالات پوچھے جارہے ہیں کہ یہ سب کیا ماجرا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جہاں خواتین یا سلیبریٹیز کے کپڑوں کی بات آتی ہے وہاں خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے، طرح طرح کے کمنٹ کیے جاتے ہیں، مختلف بلاگز بنتے ہیں لیکن بات اگر خواتین پر تشدد کی ہو تو سب خاموش ہیں۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ان تمام لوگوں کو شرم آنی چاہئیے جو خواتین پر تشدد کے معاملے پر خاموش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News