
گزشتہ ہفتے اقراء عزیز اور یاسر حسین کے گھر ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔
تاحال اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جانب سے بچے کی کوئی واضح تصویر سوشل میڈیا پر جاری نہیں کی گئی ہے۔
وہیں دوسری جانب اداکارہ سونیا حسین نے اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کبیر حسین کے نین نقش کے متعلق مداحوں کو بہت واضح طور پر بتایا ہے۔
گزشتہ روز مداحوں کے ساتھ سوال جواب کے ایک سیشن کےدوران اداکارہ سے اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا کہ، ’ اقراء اور یاسر کا بیٹا کیسا لگتا ہے؟‘
اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے جواب دیا کہ ’وہ بلکل اپنے والدین کی شکل و صورت پر گیا ہے۔‘
خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین ، اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کبیر حسین سے ملاقات کے لئے ان کے گھر گئی تھیں جہاں انہوں نے بچے کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
موجودہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے کبیر حسین کو اپنی گود میں لیا ہوا ہے اور وہ خوشی میں اس کے ساتھ پوس کر رہی ہیں۔
اس حوالے سے اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا تھا ۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
خیال رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ابھی اتک اپنے بیٹے کبیر حسین کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی ہے تاہم اداکارہ سونیا حسین اس بچے کو دیکھنے والی پہلی اداکارہ ہونگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News