
بھارتی بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کے وکیل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے اور ان پر غلط الزام عائد کیا جارہا ہے۔
راج کندرا کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ فحاشی پر مبنی فلمیں نہیں بناتے تھے البتہ ان کا کانٹینٹ غیر اخلاقی ضرور ہوتا تھا۔
راج کندرا کے وکیل نے اس کیس کے حوالے سے بھارت کے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ راج کندرا کو جلد ہی ضمانت پر رہا کروالیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے راج کندرا کی درخواست ضمانت رد کردی گئی ہے اور فیصلہ دیا گیا ہے کہ وہ 27 جولائی، 2021 تک پولیس کی حراست میں رہیں گے۔
علاوہ ازیں اس کیس کے حوالے سے ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا فحش فلمیں بنانے کا کام کرتے تھے اور اس سے حاصل ہونے والے معاوضے کو جووے میں استعمال کرتے تھے۔
اس حوالے سے ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ’یس بینک‘ اور ’یونائیٹڈ بینک آف افریقہ‘ میں موجود راج کندرا کے اکاؤنٹ کی مکمل تحقیقات بھی کی جائیگی جس کے لئے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم برانچ کی جانب سے راج کندرا پر عائد الزامات کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں جس کی بناء پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ میں راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور پھر انہیں موبائل ایپس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس رواں سال فروری میں درج کیا گیا تھا۔
ممبئی پولیس کے کمشنر نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرائم برانچ میں فروری میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں اپیس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس درج ہوا تھا۔
پولیس نے راج کندرا کے لئے بتایا کہ ہم نے راج کندرا کو اس کیس میں 19 جولائی کو گرفتار کرلیا ہے اور ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔
دوسری جانب راج کندرا کی گرفتاری کے بعد بہت سی ماڈلز اور اداکاراؤں نے سامنے آکر راج کندرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کیا ہے۔
ان ہی میں ایک اداکارہ و ماڈل ساگریکا شونا ثمن بھی شامل ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے الزام لگایا ہے کہ راج نے ان سے عریاں آڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا ساتھ ہی اب ساگریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں واٹس ایپ اور میسنجر پر انتہائی نازیبا اور دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں۔
اس حوالے سے ماڈل ساگریکا نے بتایا کہ وہ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کی وجہ سے پریشان ہوگئی ہیں کیونکہ فون کرنے والے ان کا ریپ کرنے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News