Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ہانیہ عامر نے معروف پاکستانی اداکار کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

Now Reading:

اداکارہ ہانیہ عامر نے معروف پاکستانی اداکار کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

 پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر نے معروف پاکستانی اداکار کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے ایک ایسا دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ وہ جواب دینے کے لئے سوچ میں پڑ گئیں۔

ہانیہ عامر کو تین اداکاروں کے نام دیے گئے جن میں شہریار منور، علی رحمٰن اور اذان سمیع خان کا نام شامل تھا۔

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ آپ ان تینوں اداکاروں میں سے کس کا قتل کریں گی، کس سے شادی کریں گی اور کس کے ساتھ ڈیٹ کریں گی؟

سوال سُن کر پہلے تو ہانیہ عامر سوچ میں پڑگئیں، اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس سوال کا جواب سمجھ نہیں آرہا ہے۔

Advertisement

طویل سوچ کے بعد ہانیہ عامر نے کہا کہ میں شہریار منور کا قتل کرنا چاہوں گی کیونکہ میں اُن کو ٹھیک سے جانتی نہیں ہوں۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر اذان سمیع خان، مجھے ڈیٹ کی پیشکش کریں گے تو میں اُن کے ساتھ جانا چاہوں گی۔

اداکارہ نے شادی کے حوالے سے کہا کہ میں اداکار علی رحمٰن سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ میرے بیسٹ فرینڈ ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر