
پاکستان کی سُپر ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوہر کے کاموں سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر مولانا طارق جمیل کے ایک درس سے لیا گیا کلپ شیئر کر دیا۔
نادیہ حسین اور اُن کے شوہر نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کو ایک ساتھ انٹرویو دیا ،دوران شو کی میزبان نے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ کیا شوہر کے کام کرنا عورت پر فرض ہے ؟ کیا عورت کو اپنے شوہر کے کام کرنے چاہئیے ؟
میزبان نے نادیہ حسین سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے شوہر کے کام کرتی ہیں ؟
جس پر اداکارہ نے جوب میں کہا تھا کہ شوہر کے کام کرنا فرض نہیں ہے، وہ اپنے شوہر کے کام کیوں کریں، اُن کا شوہر اُن کا بچہ نہیں ہے بلکہ اُن کا پارٹنر ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
چند سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نادیہ حسین کے اس جواب کو درست قرار دیا گیا جبکہ کچھ نے اُن پر لبرل کا ٹھپہ لگاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے اپنے بیان سے متعلق اب اسلامی تعلیمات کا حوالہ دینے کے لئے معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کے ایک بیان سے لیا گیا ویڈیو کلپ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
نادیہ حسین نے اپنی انسٹا پوسٹ پر مولانا طارق جمیل کا عورتوں کے حقوق سے متعلق دیئے گئے بیان کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب بولو، بیوی کی ذمہ داری شوہر کی روٹی بنانا نہیں ہے، شوہر کے اور اُس کے خاندان کے کام کرنا بیوی پر فرض نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوہر کے کام ضرور کرو مگر شوق اور محبت سے، خصوصاً اُس شوہر کے جو خود اور اُس کا خاندان بھی آپ کو محبت دیتا ہو، کوئی زور زبردستی نہیں کر سکتا، اپنے لئے لڑنا سیکھیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ عورت کا اپنا الگ کمرہ، الگ گھر ہونا ہر شادی شدہ عورت کا حق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News