Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیمور کی پیدائش کے بعد زندگی بدل گئی، سیف علی خان کا انکشاف

Now Reading:

تیمور کی پیدائش کے بعد زندگی بدل گئی، سیف علی خان کا انکشاف

بالی ووڈ کے خانز کی فہرست میں شامل سیف علی خان نے کہا ہے کہ تیمور کی پیدائش کے بعد اُن کی زندگی بدل گئی، سطحی نوعیت کی سماجی سرگرمیوں میں اب دلچسپی نہیں رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ والدین بننے کے بعد وہ اور ان کی بیوی کرینہ کپور میں حیرت انگیز تبدیلیاں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ والدین بننے کے بعد ہم دونوں کے تعلقات کی نوعیت ہی بدل گئی ہے۔

اداکار نے کرینہ کپور کی حال ہی میں سامنے آنے والی کتاب کے مہمان کالم میں لکھا کہ ہمارا رشتہ ہمیشہ سے برابری کا رہا ہے اور ہمیشہ ہی رے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھوٹے نواب نے مزید لکھا کہ مجھے لگتا ہے اس دوران میں نے سیکھا کہ خود سے صبر کریں، اپنی نیت درست رکھیں، ہماری آدھی پریشانیوں کی وجہ یہ ہے کہ ہم خود سے اور اردگرد کے افراد سے زیادہ توقعات باندھ لیتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ صرف کرینہ ہی نہیں بدلی ہمارے تعلقات بھی بدل گئے، جب یہ پہلی بار حاملہ ہوئی تو ہم نے خود ہی فیصلہ کیا کہ ہم یہی زندگی آگے بھی گزاریں گے۔

سیف علی خان نے کہا کہ ہم نے خود سے فیصلہ کیا کہ ہم ہمیشہ گھومیں گے، لندن، پیرس جایا کریں گے اور بچے کے لئے نینی سے مدد لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لیکن تیمور کی پیدائش کے بعد زندگی بدل گئی، میں جانتا ہوں، سطحی سماجی سرگرمیوں میں اب میری دلچسپی نہیں، اب تو خاندان کے لوگوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ اکٹھے ہونے، ساتھ گھومنے اور کھیلنے جیسا کچھ نہیں ہے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان دو بچوں کے والدین ہیں، جن میں سے ایک 4 سالہ تیمور اور چھوٹا سا جہانگیر ہے، جس کی تصویر کے لئے پاپا رازی کوشاں ہیں، لیکن پیدائش کے بعد پہلی بار جمعے کے روز اس کی تصویر سامنے آئی جب فلمی جوڑا رندھیر کپور کے گھر پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر