بالی وڈ کی بیبو، بہترین اداکارہ اور سپر ماڈل کا خطاب اپنے پاس رکھنے والی کرینہ کپور گزشتہ کئی سالوں سے فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا سے پرے حال ہی میں کرینہ کپور نے اپنی ایک کتاب ’کرینہ کپور پریگننسی بائبل‘ بھی لانچ کی ہے اور اب وہ انڈسٹری میں ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے بالی وڈ میں کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور اب بھارت کے چھوٹے پردے کی پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ ایک فلم بنانے جارہی ہیں۔
ایکتا کپور کی اس فلم میں کرینہ کپور بھی پروڈیوسر ہونگی جبکہ فلم کا نام ’تھریلر‘ ہوگا۔
اس حوالے سے ایکتا کپور کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
