Advertisement
Advertisement
Advertisement

شنیرا کا تنقید کرنے والی خاتون صارف کو کرارا جواب

Now Reading:

شنیرا کا تنقید کرنے والی خاتون صارف کو کرارا جواب

سوئنگ کے سُلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اُنہیں کئی سالوں سے تنقید کا نشانہ بنانے والی خاتون صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ایک خاتون صارف نے وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا آپ نے اپنی اہلیہ کو اسلامی تعلیمات دی ہیں؟ کیونکہ انہوں نے تو عیسائی مذہب میں اپنی والدہ اور آنٹیوں کے ساتھ پرورش پائی ہے۔

خاتون صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ مجھے آپ کی سوچ کی وجہ سے آپ کے لئے بہت برا لگ رہا ہے۔

Advertisement

شنیرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے گزشتہ کئی سالوں سے مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی زندگی ملی ہے لہٰذا اس میں دوسروں کو تکلیف دینے کے بجائے اپنی زندگی گُزاریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک صارف نے وسیم اکرم کو کرپٹ کہا تھا۔

صارف کو جواب دیتے ہوئے شنیرا نے کہا تھا کہ آپ کی ہمت کتنی ہے کہ آپ ہماری زندگیوں پر جھوٹے تبصرے کر رہے ہو۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ میں آپ کو موقع دیتی ہوں کہ یہ بات آپ میرے منہ، میرے سامنے کھڑے ہوکر بولیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر