
پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل جوکہ کچھ عرصہ قبل جان لیوا مرض کینسر سے صحتیاب ہوئی ہیں اور اب وہ ہنزہ کی سیر کرنے پہنچ گئیں۔
نادیہ جمیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ہنزہ سے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، تصاویر میں اداکارہ موٹر بائیک پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں خوبصورت وادی ہنزہ کے لئے روانہ ہوں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے لکھا کہ راستے میں رُک کر کڑک چائے پی اور ایک حیرت انگیز ٹیم و ینچرر سے ملی، میرا اگلا ایڈونچر موٹر بائیک پر ہوگا۔
انہوں نے لکھا کہ میں جس جگہ جارہی ہوں، وہاں کے لوگوں ، کھانے پینے کی اشیاء اور جگہوں کے بارے میں بتاتی رہوں گی۔
یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے گزشتہ سال 3 اپریل کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News