Advertisement
Advertisement
Advertisement

کبرٰی خان صنفِ آہن کی شوٹنگ کیلئے اصلی کیڈٹ بنیں گی

Now Reading:

کبرٰی خان صنفِ آہن کی شوٹنگ کیلئے اصلی کیڈٹ بنیں گی

خوبرو اداکارہ کبرٰی خان نے آنے والے پروجیکٹ صنفِ آہن سے متعلق بتایا ہے کہ  وہ اس سیریز میں ایک کیڈٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں، کبریٰ خان اور دیگر اداکار ایک اصلی کیڈٹ کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے۔

کبرٰی خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اس سیریز میں اداکاری کرنے کے لئے اداکاروں کو خصوصی ٹریننگ کرنی پڑی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ  وہ اس آنے والے پروجیکٹ کے لئے بہت پرجوش ہیں، انہوں نے اصل میں اپنے کردار سے تھوڑا بہت پیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صنفِ آہن کی شوٹنگ کے ساتھ ٹریننگ بھی کر رہے ہیں، اس پروجیکٹ کے لئے ہمیں بطور کیڈٹس مناسب تربیت دی جائے گی، ہمیں گن چلانا، سلوٹ کرنا، یہ سب سیکھنا ہے۔

اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ، سجل علی، سائرہ یوسف اور یمنیٰ زیدی سمیت دیگر اداکار اس تربیت کے دوران ایک اصلی کیڈٹ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ہم مختصر مدت کے لئے اصل میں کیڈٹس بننے جا رہے ہیں، یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے وہ خوش ہیں اور اپنے پیشے سے اتنا پیار کرتی ہیں کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ وہ اداکاری کے علاوہ کسی دوسرے پیشے میں اس طرح فوج میں جانے کا موقع نہیں حاصل کرسکیں گی اور جو کچھ وہ اس پروجیکٹ میں سیکھ رہی ہیں وہ نہیں سیکھ سکیں گی، وہ اس پروجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ صنفِ آہن پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور سِکس سِگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کے موضوع پر بنایا جا رہا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر