پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے نئے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں ادا کیا گیا کردار نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست کے دو بڑے نام، ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور کبریٰ خان نجی چینل پر نشر کیے جانے والے نئے ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آ رہی ہیں۔
اس ڈرامے میں ایک ساتھ دو لیجنڈ اداکاراؤں کو ایک اسکرین پر دیکھ کر شائقین بھی خاصے خوش اور پر جوش ہیں۔
اداکارہ کی انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس ڈرامے یا اس کی کاسٹ سے یا اس کردار مشعل سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، بس وہ منفی کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مگر جب انہوں نے اس کردار کا اسکرپٹ پڑھا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ صرف ایک منفی کردار نہیں ہے بلکہ اس کردار کے اور بھی بہت سارے روپ ہیں تو انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے کی ہامی بھری تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News