Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنبیر اور عالیہ سال 2021 میں شادی کر لیں گے، لارا دتہ کا انکشاف

Now Reading:

رنبیر اور عالیہ سال 2021 میں شادی کر لیں گے، لارا دتہ کا انکشاف
رنبیر

بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی  رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ عرصہ دراز سے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور متعدد بار انہوں نے خود بھی اس حوالے سے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا ہے۔

سپر ہٹ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

مداحوں کو اس جوڑی کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے آفیشلی کچھ خاص بات سامنے نہیں آئی ہے۔

تاہم بالی وڈ کی نامور، سینیئر اداکارہ اور مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرنے والی لارا دتہ نے سپر ہٹ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے بڑا انشکاف کیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران لارا دتہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے  کہ مکمل امید ہے کہ دونوں رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

لارا دتہ نے بولی وڈ کے دیگر رومانوی جوڑوں پر بھی بات کی اور کہا کہ چوں کہ وہ پرانے زمانے کی خاتون ہیں، اس لیے انہیں نئے لڑکے اور لڑکیوں کے رومانس سے متعلق زیادہ علم نہیں ہے۔

قبل ازیں رنبیر کپور بھی گزشتہ برس کہہ چکے تھے کہ اگر کورونا نہ آیا ہوتا اور لاک ڈاؤن نافذ نہ ہوا ہوتا وہ شادی سے متعلق فیصلہ کر چکے ہوتے مگر انہوں نے اپنی ممکنہ دلہن کا نام نہیں بتایا تھا۔

 رنبیر اور عالیہ مختلف مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ اظہار محبت کر چکے ہیں لیکن دونوں نے واضح طور پر شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر