
ہالی ووڈ کے مشہورِ زمانہ اداکار ٹام کروز کو جنوبی ایشیائی بار بی کیو ڈش چکن تکہ بھا گیا، انہوں نے ریسٹورنٹ پر ایک کے بعد ایک تکہ کھالیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر پوسٹ کے مطابق انہوں نے برطانیہ میں قائم ریسٹورنٹ کا دورہ کرکے وہاں کھانا آرڈر کیا۔
انہوں نے جنوبی ایشیا بالخصوص پاکستان کے مقبول ترین کھانوں میں سے ایک چکن تکہ منگوالیا۔
مشن امپوسیبل کے اداکار کو یہ ڈش اتنی لذیذ لگی کہ انہوں نے ایک بعد فوری طور پر دوسرا تکہ بھی آرڈر کرڈالا۔
ٹام کی ریسٹورنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اس ریسٹورنٹ نے لکھا کہ انہیں ٹام کروز کا خیرمقدم کر کے انتہائی مسرت ہوئی۔
اس نے بتایا کہ ٹام نے یہاں کا مشہور چکن تکہ مصالحہ آرڈر کیا جس کا ذائقہ ان کے دل کو چھو گیا اور انہوں نے دوبارہ آرڈر کیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ ریسٹورنٹ کی مالک معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News