Advertisement
Advertisement
Advertisement

جس کابل کو میں جانتی ہوں وہ بہت خوبصورت ہے، ہیما مالنی

Now Reading:

جس کابل کو میں جانتی ہوں وہ بہت خوبصورت ہے، ہیما مالنی

بھارتی اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ میں جس کابل کو جانتی ہیں وہ بہت خوبصورت ہے۔

معروف بھارتی اداکارہ ہیما مالنی کو افغانستان پر طالبان کے قبضے کی خبروں نے 1975 کے پرامن دورۂ افغانستان کی یاد دلا دی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ جس کابل کو جانتی ہیں وہ بہت خوبصورت ہے اور وہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

اداکارہ اُس وقت فیروز خان کے ساتھ فلم دھرماتا کی شوٹنگ کے لئے افغانستان گئی تھیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ کابل ایک خوبصورت شہر ہے جہاں تب کوئی انتشار اور خوف نہیں تھا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ جس کابل کو جانتی ہیں وہ بہت خوبصورت ہے اور وہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کابل کے ہوائی اڈے پر اترے تھے ، جو اس وقت ممبئی کے ہوائی اڈے کی طرح چھوٹا تھا ، اور ہم قریب ہی ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی شوٹنگ کے لئے بامیان اور بندائے امیر جیسے مقامات کا سفر کیا اور واپس آتے ہوئے ہم نے ان مردوں کو ان لمبے کرتوں اور داڑھیوں کے ساتھ دیکھا، جو طالبان کی طرح دکھائی دیتے تھے، اس وقت روسی بھی افغانستان میں ایک طاقت تھے۔

ہیما مالنی نے مزید کہا کہ  اس وقت کوئی مسئلہ نہیں تھا ، یہ پرامن تھا اور فیروز خان نے پورے سفر کا انتظام کیا تھا اور یہ ایک بہت ہی منظم شوٹنگ تھی۔

اداکارہ کے والد بھی ساتھ شوٹنگ کے لئے گئے تھے اور جب وہ خیبر پاس سے گزر رہے تھے تو وہ سب بھوکے تھے اس لئے وہ ایک ڈھابے پر رک گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ سبزیا ں کھانے والے ہیں اور گوشت نہیں کھاتے، تو اس لئے ان لوگوں نے روٹیاں خریدیں اور انہیں پیاز کے ساتھ کھایا۔

افغانستان میں جاری صورتحال پر بات کرتے ہوئے ، اداکار نے وہاں کے شہریوں کے لئے افسوس اور ملک کے مستقبل کے لئے اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ ہیما کے فلمی کیریئر کے مشہور گانوں میں سے ایک ،کیا خوب لگتی ہو کو افغانستان میں عکس بند کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر