
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اسلام میں 4 شادیوں کے حکم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں انہیں 4 شادیوں کے احکام سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام میں چار شادیوں کی اجازت انتہائی صورتحال میں دی گئی ہے، جنگ احد کے بعد جب خواتین اور یتیم سڑکوں پر تھے، اس وقت سماجی ادارے نہیں تھے، نہ ہی کوئی ایسا انتظام تھا جس کے باعث ان لوگوں کا خیال رکھا جاسکے تب اللہ کی جانب سے یتیموں کا خیال رکھنے کا حکم آیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اللہ نے حکم دیا کہ اگر ان یتیموں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو ان کی ماؤں سے شادی کرلو لیکن انصاف کرو کیوںکہ اگر انصاف مشکل ہے تو ایک ہی سے شادی کرو۔
اداکار نے مزید واضح کیا کہ اس احکام کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ 4 شادیاں کرو، اللہ نے انصاف کے ساتھ 4 شادیوں کا حکم دیا، بصورت دیگر ایک ہی شادی کا حکم دیا گیا ہے۔
دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ اکثر شادی شدہ مرد دوسری شادی کے تصور میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں؟ میزبان کے سوال پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں اپنی ایک ہی شادی میں بے حد خوش ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News