Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک ہی شادی سے بے حد خوش ہوں، حمزہ علی عباسی

Now Reading:

ایک ہی شادی سے بے حد خوش ہوں، حمزہ علی عباسی

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اسلام میں 4 شادیوں کے حکم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں انہیں 4  شادیوں کے احکام سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام میں چار شادیوں کی اجازت انتہائی  صورتحال میں دی گئی ہے، جنگ احد کے بعد جب خواتین اور یتیم سڑکوں پر تھے، اس وقت سماجی ادارے نہیں تھے، نہ ہی کوئی ایسا انتظام تھا جس کے باعث ان لوگوں کا خیال رکھا جاسکے تب اللہ کی جانب سے یتیموں کا خیال رکھنے کا حکم آیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اللہ نے  حکم دیا کہ اگر ان یتیموں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو ان کی ماؤں سے شادی کرلو لیکن انصاف کرو کیوںکہ اگر انصاف مشکل ہے تو ایک ہی سے شادی کرو۔

اداکار نے مزید واضح کیا کہ اس احکام کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ 4 شادیاں کرو، اللہ نے انصاف کے ساتھ 4 شادیوں کا حکم دیا، بصورت دیگر ایک ہی شادی کا حکم دیا گیا ہے۔

Advertisement

 دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ اکثر شادی شدہ مرد دوسری شادی کے تصور میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں؟ میزبان کے سوال  پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں اپنی ایک ہی شادی میں بے حد خوش ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر