
پاکستان کے سینئر اداکار محمود اسلم نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
محمود اسلم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ روز قبل یہ تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ رہنما کے ساتھ ہوں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس تصویر کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایڈٹ کی ہوئی تصویر ہے۔
صارفین نے اداکار کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے پیش کیے، کچھ مداحوں نے تصویر پر حیرانی کا اظہار کیا جبکہ متعدد صارفین نے پہچان لیا کہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔
مداحوں کے تبصروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اداکار کی اس چھوٹی سی شرارت سے کتنا محظوظ ہوئے۔
تاہم محمود اسلم نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ تصویر انہوں نے خود فوٹوشاپ کی ہے یا کسی مداح کی جانب سے انہیں بھیجی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News