Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار سیٹ پر ڈائیلاگ یاد کرنے کے بجائے باتیں کرتے ہیں، مریم نفیس کا انکشاف

Now Reading:

اداکار سیٹ پر ڈائیلاگ یاد کرنے کے بجائے باتیں کرتے ہیں، مریم نفیس کا انکشاف

معروف اداکارہ مریم نفیس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکار سیٹ پر ڈائیلاگ یاد کرنے کے بجائے باتیں کرتے ہیں۔

تھیٹر پروڈیوسر کے طور پر شوبز کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد اداکاری میں انٹری دینے والی مریم نفیس نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں شوبز انڈسٹری کے تجربے پر گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ تھیٹر میرے لئے  گھر کی طرح ہے اور پروڈکشن کا تجربہ بھی بہت اچھا رہا لیکن ٹی وی کی زندگی بہت مشکل ہے کیوںکہ اس کے بعد آپ کی کوئی زندگی نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ گرمی میں جب سیٹ پر پنکھے اے سی سب بند ہوں تو بہت سے فنکار اپنے ڈائیلاگز اور سین یاد  کرنے کے بجائے باتیں کرتے ہیں، ایسے اداکاروں کو یہی کہتی ہوں کہ پہلے اپنے سین یاد کرلو۔

اداکارہ کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے میزبان نے بھی ماضی میں اداکاری کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بھی سیٹ پر اسکرپٹ دینے کے بجائے لفظی طور پر ڈائیلاگز بتائے گئے۔

Advertisement

مریم نفیس نے بتایا کہ میں ان اداکاروں میں سے ہوں جنہیں اسکرپٹ پڑھنا ہوتا ہے لیکن حال ہی میں جب میں نے ایک فلم ساز سے پراجیکٹ سائن کرنے سے قبل اسکرپٹ مانگا تو انہوں نے مجھ پر برہم ہوتے ہوئے کہا کیا آپ بالی ووڈ میں کام کررہی ہیں جو اسکرپٹ مانگ رہی ہیں ،اب ایسا نہیں ہوتا ،آج کل کی لڑکیاں نجانے خود کو کیا سمجھتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جس پر میں نے پروڈیوسر کو کہا یہ میرا حق ہے آپ ایسے نہیں کہہ سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر