
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نوشین شاہ نے ترک اداکارہ اسراء سے ملائے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا کسی سے موازنہ کیا جانا پسند نہیں۔
نوشین شاہ نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کیپشن تحریر کیا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔
اسی کیپشن کے تناظر میں ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ کچھ لوگ حلیمہ سلطان کہیں گے۔
صارف کے اس کمنٹ پر اداکارہ کو خود سے کسی کو بھی ملائے جانے پر اعتراض ہوا۔
اداکارہ نے صارف کے کمنٹ پر جواب دیا کہ معذرت کے ساتھ دوست، مجھے نہیں پسند کوئی میرا موازنہ کسی اور اداکارہ سے کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جو ہوں خوش ہوں، میں صرف اپنے ساتھ مقابلہ کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News