Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ کاجول کا اپنے شوہر اجے دیوگن کے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

اداکارہ کاجول کا اپنے شوہر اجے دیوگن کے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ پہلی ملاقات میں اجے انہیں بالکل پسند نہیں آئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج 5 اگست کو 47 ویں سالگرہ منانے والی کاجول کی اجے سے ملاقات 1995 میں فلم ہلچل کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

کاجول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ملاقات سے 10 منٹ پہلے میں نے اجے کو دیکھتے ہی برا بھلا کہا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوٹ کے لئے تیار تھی، میں نے پوچھا میرا ہیرو کہاں ہے؟ کسی نے اجے کی طرف اشارہ کیا جو ایک کونے میں بیٹھا ہوا تھا، میں نے اسے دیکھتے ہی برا بھلا کہنا شروع کردیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں اس وقت کہہ رہی تھی کہ یہ لڑکا کون ہے؟ اس کی شخصیت کس قسم کی ہے؟ کیونکہ اجے سب سے الگ تھلگ بیٹھا سگریٹ پی رہا تھا۔

Advertisement

کاجول نے کہا کہ آہستہ آہستہ ہماری دوستی کا آغاز ہوگیا، ہم سیٹ پر بات چیت کیا کرتے تھے، اس وقت میں کسی کو ڈیٹ کررہی تھی اور اپنے بوائے فرینڈ کی شکایات اجے سے کیا کرتی تھی مگر بعد ازاں ہم دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگنے لگا، ہم میں سے کسی نے باقاعدہ ایک دوسرے کو پروپوز نہیں کیا تھا کیونکہ یہ کافی لازمی بات تھی کہ ہم نے شادی کرنی ہے۔

واضح رہے کہ اس بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول جوڑی اجے اور کاجول کی شادی 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر