بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کچھ روز قبل اپنے گھر کی کچھ ویڈیوز شیئر کیں جو حقیقت میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ملکیت ہے۔
جیکولین کی نئی ویڈیوز میں ان کا گھر واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ رواں برس جنوری میں اپنے نئے کرائے کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی ہیں جو ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین پریانکا کو اس اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایا 6 لاکھ 78 ہزار بھارتی روپے ادا کرتی ہیں جبکہ اس اپارٹمنٹ کی مالیت 7 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔
جیکولین جس فلیٹ میں منتقل ہوئی ہیں یہ وہی ہے جہاں 2018 میں نک جونز سے شادی تک پریانکا چوپڑا رہائش پذیر تھیں۔
رپورٹ کے مطابق جیکولین کا یہ فلیٹ 5 کمروں پر مشتمل ہے جبکہ ان کی بالکونی سے ساحلِ سمندر کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کے گھر کے اندر ایک گارڈن بھی ہے جہاں انہوں نے اپنی پسند کے پودے اور سبزیاں لگائی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News