پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے کہا ہے کہ اُنہیں سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کے ساتھ شادی نہ ہونے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
سمیع خان نے حال ہی میں اپنی ساتھی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران پروگرام کے میزبان نے اداکار سمیع خان سے سوال کیا کہ ماضی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب آپ سارہ چوہدری کے ساتھ شادی کرنا چاہتے تھے جوکہ نہیں ہوسکی، کیا آپ کو اس بات کا افسوس ہے؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سمیع خان نے کہا کہ نہیں مجھے اس بات کا کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ میرا ماننا یہ ہے کہ جو ہوتا ہے وہ ہماری بہتری کے لئے ہی ہوتا ہے لہٰذا مجھے کوئی دُکھ نہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں سمیع خان اور سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کی گہری دوستی اور منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم دونوں نے شادی کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے راہیں جُدا کرلی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News