Advertisement
Advertisement
Advertisement

فنکار برادری کا ارشد ندیم سے اظہارِ تشکر

Now Reading:

فنکار برادری کا ارشد ندیم سے اظہارِ تشکر

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم گزشتہ روز تمغہ تو نہ جیت سکے مگر پوری قوم کے دل جیت جیتنے میں کامیاب ضرور ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز ارشد ندیم تمغے کی دوڑ سے باہر نکل گئے جبکہ اُن کے مدِ مقابل بھارتی کھلاڑی نے یہ مقابلہ جیت لیا۔

ارشد ندیم اولمپکس میں کسی سپورٹ کے بغیر، بھرپور محنت، لگن اور اپنے بل بوتے پر فائنل راؤنڈ میں پہنچے۔

ارشد ندیم کی اپنی مدد آپ کے تحت یہاں تک پہنچنے اور پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیتنے کی خواہش نے جہاں پاکستان کے عام عوام کو اپنا گرویدہ بنایا ہے، وہیں ارشد ندیم نے پاکستانی شوبز ستاروں اور کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں اور بلند حوصلوں پر داد دینے پر مجبور کر دیا ہے۔

کل سے انٹرنیٹ پر ارشد ندیم کے چرچے ہیں اور اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے معروف شخصیات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

Advertisement

ان معروف شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم، انسٹا گرام اور ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے ارشد ندیم کو قوم کا فخر قرار دیا جا رہا ہے اور اُن کا شکریہ بھی ادا کیا جا رہا ہے۔

ارشد ندیم کی بھر پور حمایت اور انہیں یہاں تک پہنچنے کے لئے مبارک باد دینے والوں میں قومی کھلاڑی حسن علی، اداکار عمران اشرف، یاسر حسین، گلوکار عاصم اظہر اور فخرِ عالم سمیت متعدد نام سرِ فہرست ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں گزشتہ روز بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر