Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ بشریٰ انصاری کو ملکہ ترنم کی یاد ستانے لگی

Now Reading:

اداکارہ بشریٰ انصاری کو ملکہ ترنم کی یاد ستانے لگی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو انوکھے انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی سُریلی آواز میں ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا مشہور گیت جا جا وے تینوں دل دیتا گنگنا کر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری بڑی ہی خوبصورتی سے میڈم نور جہاں کا گیت گنگنا رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ میڈم نور جہاں کو بہت زیادہ یاد کررہی ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اس ویڈیو کو اب تک کئی صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ کے لئے تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی صحافی کی جانب سے بھی بشریٰ انصاری کی گلوکاری کی تعریف کی گئی۔

Advertisement

خیال رہے کہ بلھے شاہ کی نگری قصور میں آنکھ کھولنے والی اللہ وسائی نے بڑے ہو کر نور جہاں کے نام سے شہرت پائی،اداکاری ہو یا گلوکاری نورجہاں کا انداز شاندار، منفرد اور ہر دیکھنے والے کی پسند کا حصہ رہا ہے۔

نورجہاں نے سدابہار آواز کے ساتھ بچپن میں ہی گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور 74 سالہ کیرئیر میں مختلف زبانوں میں تقریباً 20 ہزار سے زائد گیتوں کو اپنی آواز سے یادگار بنایا۔

ملکہ ترنم نے اردو، پنجابی، فارسی، بنگالی، پشتو، سندھی اور ہندی زبان میں تقریباً ہزاروں گانے گائے اور ہر طرف دھوم مچادی، میڈم نور جہاں 2000ء میں ہمیشہ کے لئے ہم سے بچھڑ گئیں لیکن آج بھی اُن کی آواز کو لوگ یاد کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر