
اداکارہ میرا نے اولمپکس کے دوران جیولن تھرو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کو مبارکباد دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں میرا نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے کھیلا بہت اچھا، بڑی محنت نظر آ رہی تھی، ان کی جو باڈی لینگویج تھی اس میں بڑی دیانتداری، ایمانداری اور ڈسپلن تھا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پاکستان کے لئے کھیلنے والے ہمارے ہیروز کی قدر کریں، چاہے وہ فلم انڈسٹری کے لوگ ہوں یا ہماری کرکٹ کے ہیروز۔
واضح رہے کہ ٹوکیواولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو مقابلے کے آخری راؤنڈ تک پہنچے تھے اورپانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News