Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ جوہی چاولہ کے گھر سوگ کا سماں؛ پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

Now Reading:

اداکارہ جوہی چاولہ کے گھر سوگ کا سماں؛ پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کی جانب سے بھارت میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے متعارف کرائے جانے کے خلاف کیس داخل کرنے پر اس سال کے اوائل میں کافی باتیں ہوئیں ہیں۔

تاہم دہلی ہائیکورٹ نے ان کی اس درخواست کے ساتھ ان کی دیگر دو درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے ان پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

جوہی کے اس اقدام پر انٹر نیٹ یوزرز نے ان پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے اس کے ذریعے سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ہفتوں تک خاموش رہنے کے بعد جوہی چاولہ نے پیر کو اس حوالے سے کہا کہ وہ گزشتہ ایک عرصے سے لوگوں میں الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ ریڈی ایشن کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔

ان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جون میں جو کچھ ہوا اس سے مجھے کافی مایوسی ہوئی ہے کہ ایک طرف تو مجھ پر پبلسٹی حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا تو دوسری جانب کافی گمنام لوگوں کی جانب سے دل کو گرما دینے والے پیغامات بھی موصول ہوئے جن کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر انھیں سپورٹ کرتے ہیں، جن میں سے ایک مہاراشٹر کے کسانوں کے ایک گروپ نے بھیجا جس پر میری آنکھوں سے آنسوں نکل آئے۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ ان کسانوں کی خواہش تھی کہ وہ رضاکارانہ مہم چلا کر اپنی کسان کمیونٹی کے دس ہزار لوگوں سے رقم چندہ کر کے مجھے بھجوائیں گے تاکہ مجھ پر عائد کیے گئے بھاری جرمانے کی رقم کی ادائیگی میں مدد کی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر