Advertisement

یوم دوستی پر نصیر الدین شاہ کو اوم پوری یاد آگئے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ کو یوم دوستی پر آنجہانی اداکار اوم پوری یاد آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نصیر الدین شاہ اور اداکار اوم پوری کے درمیان نہایت ہی گہری اور راز و نیاز پر مبنی دوستی رہی ہے، لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ ایک بار اوم پوری نے نصیر الدین شاہ کی جان اس وقت بچائی تھی جب ان پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔

فرینڈ شپ ڈے 2021 کے موقع پر ماضی کے اس واقعے پر نصیر الدین شاہ کی یاداشتوں پر مبنی سوانح حیات، جانے بھی دو یاروں میں ایک جگہ وہ یوں رقمطراز ہیں۔

یہ واقعہ 1977 میں ایک ریسٹورانٹ میں پیش آیا، جب فلم بھومیکا کی شوٹنگ چل رہی تھی اور نصیرالدین شاہ کے مطابق حملہ آور میرا ایک پرانا دوست جسپال تھا۔

نصیرالدین شاہ اپنی سوانح عمری میں مزید تحریر کرتے ہیں کہ اوم پوری ٹیبل پر میرے سامنے کی جانب بیٹھے تھے، جبکہ حملہ آور جس سے کچھ عرصے سے میں نے دوری اختیار کر رکھی تھی، وہ میری پشت پر آکر بیٹھ گیا اور اس نے اوم پوری کو مبارکباد دی۔

Advertisement

جسپال اور میں نے آپس میں ایک دوسرے کو نظر انداز کیا لیکن جسپال کی نظریں مجھ پر ہی تھیں جسکا مجھے اندازہ نہیں تھا۔

لیکن چند لمحوں بعد مجھے ایسا لگا کہ کسی نے بہت زور سے مجھے مکا مارا ہے، ابھی میں اٹھنے کو ہی تھا کہ اس نے پھر مجھ پر حملہ کیا اور اس سے قبل کہ میں اٹھتا اس نے مجھ پر چاقو سے حملہ کیا، لیکن اس دوران اوم چھلانگ لگا کر سامنے کی جانب موجود حملہ آور پر کود پڑا اور اسے دیگر دو افراد کے ساتھ ملکر بے دست وپا کردیا، اور مجھے اسپتال لے گئے جہاں میری جان بچ گئی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی لاتعداد ہٹ فلموں میں اپنے اداکاری سے چار چاند لگانے والے اوم پوری 2017 میں انتقال کر گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل
پوری دنیا میں پاپ گانوں میں "نازیہ حسن" کا راج ہمیشہ رہے گا، مہوش حیات
سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version