
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کے ہیلی کاپٹر کی برمنگھم کے ایک مقامی شہری کے گھر کے گارڈن میں ایمرجینسی لینڈنگ کروانی پڑگئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قریبی ایئر پورٹ کے بند ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی میں ٹام کروز کو اپنا ہیلی کاپٹر ایلیسن ویب نامی ایک خاتون کے گھر کے گارڈن میں لینڈ کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق اداکار کے ہیلی کاپٹر کی خاتون کے گھر میں لینڈنگ سے پہلے انہیں صرف یہ بتایا گیا تھا کہ ایک وی آئی پی شخصیت کے ہیلی کاپٹر کو قریبی ایئر پورٹ بند ہونے کی وجہ سے آس پاس میں لینڈ ہونے کے لئے جگہ چاہئیے۔
ٹام کروز نے ہیلی کاپٹر کی خاتون کے گھر میں لینڈنگ کے بعد ان کی فیملی کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور خاتون کے بچوں اور اس کے پارٹنر کے بچوں کو ایک فری ہیلی کاپٹر رائیڈ بھی دی۔
واضح رہے کہ آج کل اداکار ٹام کروز برطانیہ میں اپنی فلم مشن: امپاسبل 7 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے انہیں ملک کے کئی شہروں میں کئی بار دیکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News