Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی اداکارائیں جنید صفدر کی گلوکاری کی معترف

Now Reading:

پاکستانی اداکارائیں جنید صفدر کی گلوکاری کی معترف

سوشل میڈیا پر اس وقت کوئی بھی صارف ایسا نہیں ہے جس نے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں حیرت انگیز طور پر شاندار گانا گاتے انہیں نہ دیکھا ہو اور  پسند نہ کیا ہو۔

پاکستان کی مشہور شخصیات بھی نوجوان دولہے کی گلوکاری کی مہارت کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں محمد رفیع کے گانے  کیا ہوا تیرا وعدہ کا ایک مختصر حصہ کمال خوبصورتی اور مہارت سے گایا جس سے حاضرین نے خوب لطف اٹھایا۔

اداکارہ صبور علی،  اریبہ حبیب، عفت عمر، انوشے اشرف، زویا ناصر، عبیر رضوی و دیگر نے ویڈیو پر کمنٹس کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

Advertisement

میزبان متھیرا نے لکھا کہ جنید صفدر تو حقیقی طور پر ایک باصلاحیت شخصیت ہیں۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے جنید صفدر کی ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انٹرنیٹ پر آج وائرل ہونے والی خوبصورت ترین چیز ہے، بوائے نے دل جیت لیا۔

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات بھی جنید صفدر کی ویڈیو کو لائک کرنے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی گلوکاری کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں، نکاح کی تقریب میں اگرچہ گلوکار نوین کندرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں جنہوں نے اپنے گانوں سے سامعین کو مسحور کیا لیکن وہیں جنید نے بھی اپنی سُریلی آواز میں مقبول گانا بھی گایا تھا۔

یاد رہے کہ اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر