Advertisement
Advertisement
Advertisement

وائرل کِلپ کی وجہ سے بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی، حماد شعیب

Now Reading:

وائرل کِلپ کی وجہ سے بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی، حماد شعیب

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار حماد شعیب کا کہنا ہے کہ ان کے ڈانس کی وائرل ویڈیو کے پڑوسی ملک میں بھی کافی چرچے رہے اور اسی وجہ سے انہیں بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی ہے۔

کچھ عرصہ قبل اداکار حماد شعیب کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جس میں وہ گھنگرو گانے پر بڑی مہارت سے ڈانس کررہے تھے۔

حماد شعیب نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس حوالے سے گفتگو کی۔

اداکار نے بتایا کہ وہ میرے کزن کی شیندی تھی اور گھنگرو گانے پر کیا جانیوالا ڈانس میں نے سیکھا نہیں تھا بلکہ وہ ایک اتفاقیہ پرفارمنس تھی، کزن نے زبردستی مجھے اسٹیج پر بھیجا تھا۔

حماد شعیب کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو میرے کزن کی جانب سے بنائی گئی تھی جو میں نے لاک ڈاؤن کے دوران تقریب کے دو سے تین ماہ بعد پوسٹ کی، اگلی صبح جب اٹھا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ کچھ دن بعد ویڈیو دبئی اور برطانیہ کے سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوئی اور بعدازاں بھارت میں بھی ویڈیو مقبول ہوگئی، جن پیجز پر معروف اداکاروں کے ڈانس کی ویڈیو پوسٹ کی جاتی ہیں وہاں میری ویڈیو لگی تھی جسے 40 ملین ویوز ملے۔

حماد شعیب نے بتایا کہ اس کے بعد مجھے بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی، 6 سے 7 کمرشلز کی پیشکش ہوئی، اس کے علاوہ دیگر چیزوں کی بھی آفر ہوئی جو حالات کی وجہ سے نہیں کرسکا، میں پاکستان میں کام کرنا چاہتا ہوں لیکن اگر کوئی ایسا کام آفر ہوا جس سے پاکستان کا نام روشن ہوگا تو ضرور کروں گا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وائرل کلپ کی وجہ سے شاید میرے پراجیکٹس بھی دیکھے گئے کیونکہ جب کلپ بھارت میں مقبول ہوا تو لوگوں نے میرا نام سرچ کرکے میرے پراجیکٹس دیکھنا شروع کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر