پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے چہرے کی متعدد ہڈیاں اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔
اداکارہ کی انسٹا گرام پر ایک انٹرویو سے لی گئی مختصر سی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں کبریٰ خان اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے سے متعلق بتا رہی ہیں۔
کبریٰ خان نے کہا کہ جب 17 یا 18 سال کی تھی تو ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں اُن کے چہرے کی ہڈیاں اندر سے کِرچی کِرچی ہو گئی تھیں۔
اداکارہ کا بتانا ہے کہ اُن کے چہرے کے بائیں جانب ناک، گال اور آنکھ کے اوپر کی ہڈیاں ابھی بھی اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں، اپنے چہرے کی ہڈیوں کو لے کر وہ بہت خوفزدہ بھی رہتی ہیں۔
شو میں موجود اداکار ہمایوں سعید نے کبریٰ خان کے اس بیان پر کہا کہ اُن کے چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ کر وہ اور بھی خوبصورت ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News