Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ نمرہ خان نے شادی کو بچانے کی بہت کوشش کی، نوشین شاہ

Now Reading:

اداکارہ نمرہ خان نے شادی کو بچانے کی بہت کوشش کی، نوشین شاہ

اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر اعظم کی جانب سے نمرہ کے لئے تحقیر آمیز الفاظ استعمال کرنے پر نوشین شاہ چُپ نہ رہ سکیں۔

اداکارہ نے راجا افتخار اعظم کی جانب سے نمرہ کے لئے کہے گئے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  میں معذرت خواہ ہوں لیکن نمرہ کے سابق شوہر کی ویڈیو نے مجھے بولنے پر مجبور کردیا ہے، اب میں خاموش نہیں رہ سکتی۔

نوشین شاہ نے لکھا کہ نمرہ کے گھر میں نے اس شخص سے اور اس کی والدہ سے ملاقات بھی کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ راجا اعظم شراب کا عادی تھا، گالم گلوچ اور بدتمیزی بھی کرتا تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے نمرہ نے اس جاہل آدمی کے لئے کیا کچھ نہیں کیا اور کیا کچھ نہیں سہا، اس نے اپنی شادی بچانے کی پوری کوشش کی۔

Advertisement

نوشین شاہ نے لکھا کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ وہ اپنے لئے کھڑی ہوئی، فیصلہ لیا اور اس پر قائم بھی رہی کیونکہ نمرہ کی شادی ایک زہر کی مانند تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نمرہ خان کے سابقہ شوہر کی ایک ویڈیو زیرگردش تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نمرہ اور وہ طلاق یافتہ ہیں، انہوں نے نمرہ سے چھٹکارا حاصل کیا کیونکہ وہ محض ایک سر درد تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 21 اپریل کو نمرہ خان نے راجا افتخار اعظم سے خاموشی سے نکاح کرلیا تھا۔

حال ہی میں نمرہ خان نے طلاق سے متعلق ایک شو میں بات کرنے سے انکار کردیا تھا، لیکن بس یہ کہا تھا کہ والدین ان کے لئے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر