Advertisement

یاسرہ رضوی نے خود سے چھوٹے شخص سے شادی کیوں کی؟اداکارہ نے بتادیا

اداکارہ یاسرہ رضوی نے خود سے 10 سال چھوٹے شوہر اور  پروڈیوسر عبدالہادی کے ساتھ شادی سے متعلق سوالوں کا جواب دے دیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ یاسرہ رضوی کا ایک کلپ وائرل ہو گیا ہے جس میں انہوں نے میزبان کی جانب سے خود سے کئی برس چھوٹے عبدالہادی کے ساتھ شادی سے متعلق سوال پر جواب دے دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں، ہم زندگی کے ایک ایسے مقام پر ملے جب ہادی ایبٹ آباد سے نئے نئے آئے تھے، ان کی بہن میری اچھی دوست ہیں، ہمارے گھر نزدیک تھے لہٰذا  ہماری پہلی ملاقات وہیں ہوئی۔

یاسرہ رضوی کے مطابق ہادی بالکل خاموش طبع تھے، میں اس وقت بہت موٹی ہوا کرتی تھی اور ہادی کو بھی باڈی بلڈنگ کی وجہ سے وزن کم کرنے میں دلچسپی تھی لہٰذا ہماری دوستی ہوگئی۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ ہادی نے  بطور دوست  میری زندگی کے مشکل لمحات میں میرا ساتھ دیا اور میری زندگی کا عقلمندانہ فیصلہ تھا کہ میں نے شادی کے لئے دوست کو ترجیح دی، لیکن اس شادی کے بعد مجھے سوشل میڈیا پر نامناسب لفظوں کے ساتھ پکارا گیا جس نے کافی تکلیف پہنچائی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو صرف یہی کہنا چاہوں گی کہ کاش ایسے لوگوں کو شعور ہوتا اور  یہ لوگ سمجھ سکتے کہ رشتے جسم سے بہت بڑے ہوتے ہیں۔

یاسرہ رضوی کا کہنا تھا کہ شادیاں تو احساس پر چلتی ہیں، دوستی پر، اعتماد پر اور ایک دوسرے کی سچائی پر چلتی ہیں، جتنی سچائی میری ہادی کو پتہ ہے کسی کو نہیں پتہ، اچھا مرد مل جانا کسے کہتے ہیں مجھے اب سمجھ آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل
پوری دنیا میں پاپ گانوں میں "نازیہ حسن" کا راج ہمیشہ رہے گا، مہوش حیات
سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version