Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابرار الحق کا آج کل کی ماؤں پر دلچسپ تبصرہ

Now Reading:

ابرار الحق کا آج کل کی ماؤں پر دلچسپ تبصرہ

معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے آج کے دور کی ماؤں پر تربیت کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر گلوکار ابرارالحق کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ابرارالحق نے کہا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لیکر اُنہیں کلمہ سُنا کر اور اللّہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سے سو بھی جاتے تھے۔

انہوں نے موجودہ دور کی ماؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی مائیں اپنے بچوں کو گود میں لیتی ہیں اُنہیں موبائل فونز تھما دیتی ہیں جن پر دُعاؤں کے بجائے بے بی شارک چل رہا ہوتا ہے۔

گلوکار کے اس دلچسپ تبصرے پر تقریب میں موجود تمام شرکاء زور زور سے قہقہے لگانے لگے۔

Advertisement

دوسری جانب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ابرارالحق کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کے بیان پر اتفاق کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر