Advertisement
Advertisement
Advertisement

اکشے نے اداکارہ ہما قریشی کو پاگل کیوں قرار دیا؟

Now Reading:

اکشے نے اداکارہ ہما قریشی کو پاگل کیوں قرار دیا؟

بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے نے اداکارہ ہما قریشی کو پاگل قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر بالی ووڈ ایکشن ہیرو  اکشے نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

اس ویڈیو میں ہما قریشی کو میوزک پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران اکشے کمار  ویڈیو میں عقب سے انٹری دیتے ہوئے ہما قریشی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے ہوئے ٹوئٹ میں اکشے کمار نے ہما قریشی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مکمل طور پر پاگل، دلوں کی ملکہ اور ایک شاندار اداکارہ۔

اکشے نے اپنے ٹوئٹ میں ہما قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ ہما کی فلموگرافی مجھ سے کم ہے لیکن ان میں اداکاری کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔

بھارتی اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو ہما قریشی کی فلم بیل باٹم دیکھنے پر بھی زور دیا۔

اکشے کی شیئر کی گئی ویڈیو کو ٹوئٹر پر چند ہی گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

Advertisement

خیال رہے اکشے کمار کی فلم بیل باٹم رواں برس 19 اگست کو ریلیز ہوگی جس میں اداکارہ ہماقریشی بھی اداکاری کے فرائض نبھائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر